اسلام آباد میں ہفتہ بھر کی بارش کے پیش نظر انتظامیہ کی ہائی الرٹ
اسلام آباد میں متوقع بارشوں کے پیش نظر حکام نے شہر میں ہنگامی اقدامات کا اعلان کر دیا ہے وفاقی دارالحکومت میں انتظامیہ نے شہریوں کی حفاظت اور سہولت کے لیے خصوصی انتظامات شروع کر دیے ہیں کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد اور دیگر متعلقہ اداروں کی مشترکہ ٹیمیں میدان میں موجود رہیں گی تاکہ شہریوں کو ہر ممکن خدمات فراہم کی جا سکیں محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں یکم مارچ سے تیس مارچ تک بارش تیز ہوا، اولہ باری اور گرج چمک کے امکانات ہیں
اس پیش گوئی کے پیش نظر سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ نے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں سی ڈی اے کے چیئرمین محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی ہے کہ سی ڈی اے، آئی سی ٹی انتظامیہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد مکمل انتظامات کریں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ تمام اہم شاہراہیں، نالے پانی کے راستے اور نچلے علاقوں کی نگرانی سختی سے کی جائے متعلقہ عملہ اور جدید مشینری میدان میں موجود رہے اور نگرانی کے فرائض انجام دے شہریوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دی جائے گی سی ڈی اے اور آئی سی ٹی انتظامیہ کے متعلقہ افسران اپنی موجودگی خود یقینی بنائیں محکمہ موسمیات کے مطابق پچیس اور چھبیس مارچ کو بارش، تیز ہوا اور اولہ باری کا امکان ہے جبکہ بارش اٹھائیس سے تیس مارچ تک جاری رہنے کی پیش گوئی ہے
گزشتہ برس کے سیلاب اور غیر معمولی اولہ باری کا تجربہ
سی ڈی اے کے پریس ریلیز کے مطابق شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال یا شکایت کی صورت میں سی ڈی اے ہیلپ لائن سے رابطہ کر سکتے ہیں جہاں شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جائے گا سی ڈی اے نے بتایا ہے کہ بارش کے دوران زیر زمین راستوں اور دیگر اہم مقامات پر پانی کے اخراج کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھا جا سکے
چیئرمین سی ڈی اے نے مزید کہا کہ شہریوں کی حفاظت اور بہترین سہولیات کی فراہمی اس اقدامات کا بنیادی مقصد ہے مشترکہ ٹیمیں دن رات نگرانی کریں گی اور ہنگامی اور ریلیف ٹیمیں بھی ہائی الرٹ رہیں گی تاکہ کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل دیا جا سکے گزشتہ برس اسلام آباد میں شدید موسمی تبدیلیوں کے باعث شہر میں اچانک سیلاب اور غیر معمولی اولہ باری دیکھنے میں آئی تھی جس نے شہریوں کے معمولات پر برا اثر ڈالا تھا اس سال بھی موسمی حالات میں غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ نے مکمل تیاریاں کر لی ہیں
تمام متعلقہ افسران اور عملہ اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری اور توجہ کے ساتھ انجام دیں گے تاکہ شہری بلاوجہ مشکلات کا سامنا نہ کریں بارش کے دوران سی ڈی اے اور آئی سی ٹی بارشوں انتظامیہ کے عملہ شہریوں کی مدد کے لیے ہر وقت موجود رہے گا شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور بارش کے دوران محفوظ رہیں تاکہ کسی بھی قسم کے حادثات یا نقصان سے بچا جا سکے

